پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع سے امراض قلب کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی بروقت سہولیات میسر ہوں گی، سیکریٹری ہیلتھ

نشتر-II اسپتال منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبہ کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے طبی سہولیات کے لیے فعال کیا جائے تاکہ لوگوں کو جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں ایمرجنسی و دیگر امراض کی بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ماں اور بچے کی صحت کے اسپتال کا منصوبہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے اوراس منصوبہ کی تیزی سے تکمیل کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبہ سے امراض قلب کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسر ہوں گی: سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی نشتر۔ II، ماں اور بچے کی صحت کا اسپتال غلہ گودام ملتان اور چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبہ کے دوران گفتگو

ملتان22جون 2022 ( ) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا نشتر۔ II، ماں اور بچے کی صحت کا اسپتال غلہ گودام ملتان اور چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبہ کا دورہ، زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ نشتر-II اسپتال کے منصوبہ پر پر کام کے حوالے سے آئی ڈیپ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ نشتر-I I اسپتال آئندہ سال کے اوائل میں ایمرجنسی اور او پی ڈی سروسز کے لیے دستیاب ہو گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نشتر-II اسپتال کے پہلے فیز میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کے علاوہ سرائے بلڈنگ، کیفے ٹیریا اور خواتین اسٹاف اور گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور 80 فی صد سے زائد سول اور بائیو میڈیکل پروکیورمنٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ دورہ کے دوران سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبا ل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشتر-II اسپتال منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبہ کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے طبی سہولیات کے لیے فعال کیا جائے تاکہ لوگوں کو جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں ایمرجنسی و دیگر امراض کی بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ بعدازاں سیکریٹری محمد اقبال نے غلہ گودام ملتان میں زیر تعمیر ماں اور بچے کی صحت کے اسپتال اور چوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبہ کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں منصوبہ جات بارے ایکسیئن بلڈنگ ملتان ڈویژن حیدر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے اسپتال کے منصوبے میں دو بیسمنٹ شامل ہیں اور منصوبہ کی دونوں بیسمنٹ کا سول ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کی فنشنگ کا جام تیزی سے جاری ہے۔ ان مواقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری محمد اقبال نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے اسپتال کا منصوبہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے اوراس منصوبہ کی تیزی سے تکمیل کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبہ سے امراض قلب کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بروقت سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے ایکسئین بلڈنگ کو ہدایت کی کارڈیالوجی اسپتال کے توسیعی منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرکے اسپتال انتظامیہ کے ہینڈ اوور کیا جائے تاکہ اسے فوری فعال کرکے یہاں لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی شروع کی جاسکے۔دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد مزمل بشیر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرچوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرجن ڈاکٹر مجتبیٰ، ڈپٹی سیکریٹر ی زاہد محمود، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر نبیل سلیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چوہدری پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد اقبال، پلاننگ آفیسر محمد جواد علی، پراجیکٹ منیجر آئی ڈیپ محمد آصف، بائیو میڈیکل انجینئر و پروکیورمنٹ آفیسر محمد علی،ایکسیئن بلڈنگ ملتان ڈویژن حیدر علی اور دیگرافسران متعلقہ زیرتعمیر اسپتالوں کی سائٹس پر سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے ساتھ تھے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں