ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا شرکاء کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین
رحیم یارخان ( ) سابق ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ جس انسان کے اندر احساس نہیں ہوتا وہ نہ تو اچھا پولیس آفیسر بن سکتا ہے اور نہ ہی اچھا باپ،انہوں نے عوام اور فورس کے ساتھ انصاف کیا رحیم یار کی خان کی تعیناتی ان کے لیے باعث فخر رہے گی، رحیم یارخان کی عوام اور پولیس کے لیے وہ کیا جو ان کے لیے بہترین تھا، پولیس نے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا، جرائم پیشہ عناصر کی گولیوں سے زخمی ہوئے، پولیس مجرمان کے تعاقب اور ان کی سرکوبی کے لیے آخری حد تک گئی، کمانڈر کے اندر حوصلہ برداشت اور معاملہ فہمی اسے سپریم بناتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ضلع رحیم یارخان کا بطور ڈی پی او چارج سنبھالا تو مختلف واقعات کی وجہ سے فورس کا مورال پستی کی جانب گامزن تھا جس کو بلند کرنے کے لیے انہیں اللہ کی ذات اقدس، اپنی خدادا صلاحیتوں اور فورس پر اعتماد تھا کہ ہم وہ سب کر سکتے ہیں جس کا وقت اور حالات متقاضی ہیں انہوں نے آتے ہی حالات کا جائزہ لیا اور پھر حکمت عملی کے تحت پوری منصوبہ بندی کے ساتھ فورس کے مورال کو آپ کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کام شروع کیا اور اللہ کی مدد سے اس میں ہم ٹیم ورک کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہو گئے اور پھر پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی بڑا کیس ایسا نہیں چھوڑا جو ٹریس نہ ہوا ہو اور ملزمان گرفتار نہ کیے گئے ہوں، انہوں نے کہاکہ انہوں نے عوام اور پولیس فورس کے ساتھ انصاف کیا ہے رحیم یار خان کی تعیناتی ان کی سروس کے لیے باعث فخررہے گی انہوں نے ا س عرصہ میں وہ کیا جو ضلع کی عوام اور پولیس کے لیے بہترین تھا، پولیس فورس نے جرات اور بہادری سے فرائض سر انجام دئیے اور اس دوران مجرمان کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے زخم بھی اٹھائے پولیس مجرمان کی سرکوبی کے لیے آخری حد تک گئی، انہوں نے کہا کہ بہترین پولیس کمانڈر میں حوصلہ برداشت اور احساس لازم ہیں جو اسے سپریم بناتے ہیں اور کامیابی کے لیے سب سے پہلے اللہ پر بھروسہ، اپنی صلاحیتوں پر یقین اور اپنی ماتحت فورس پر اعتماد کا ہونا لازم ہے، ضلع رحیم یار کی پولیس فورس ایک بڑی فورس ہے جسے مضبوط اعصاب اور دل گردے والے ہی کمانڈ کر سکتے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ اللہ نے انہیں کامیابی بخشی، انہوں نے کہا کہ ایک اچھے پولیس آفیسر میں احساس کا ہونا لازم جس کے بغیر وہ اچھا کمانڈر اور باپ نہیں بن سکتا، قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد، اے ایس پی یو ٹی احمد نصراللہ ملک، ڈی ایس پی خان پور امجد جاوید کمبوہ، ڈی ایس پی لیاقت پور اللہ یار سیفی، ایس ایچ او اے ڈویژن اسداللہ مستوئی، ریڈر ٹو ڈی پی او ملک منظور احمد، انچارج سکیورٹی حسین رضا نظامی نے ضلع رحیم یارخان میں تعیناتی کے دوران ان کی صلاحیتوں اور کمانڈ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی چیدہ چیدہ خوبیوں اور خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور تعیناتی میں فورس کا مورال بلند کرتے ہوئے انہیں جرائم کے خلاف لڑنے کےلیئےکھڑا کیا جس کی وجہ سے آج پولیس فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ تقریب میں ضلع کے دیگر محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹس سمیت سٹی و صدر سرکل کے سرکل پولیس افسران محمد اسلم خان، غلام دستگیر لنگاہ، ایس ایچ اوز رانا شفاقت علی منج، وقاص اللہ دتہ بھنڈر، مزمل اسحاق، صبح صادق، فصیل انجم راؤ، حسن اقبال، عبدالرحمن بھٹی، اشعر نواز، تنویر رضا جوندا، سی آئی اے کے ملک سلیم، ہیڈ آف دی برانچز شریک ہوئے، تقریب کے آخر میں سابق ڈی پی او محمد علی ضیاء کو تحائف اور گلدستے پیش کیے گئے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے انہیں یاد گار شلیڈ پیش کی اور انہیں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے رخصت کیا گیا۔
Load/Hide Comments