جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا, ڈی پی او اختر فاروق کی تعارفی میٹنگ”

ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی، یاد گار شہداء پر حاضری ہیڈ آف دی برانچز اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے میٹنگ ہدایات جاری کیں

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اختر فاروق نے ضلع کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر حاضری چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی پی او نے یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی، ڈی پی او آفس میں ہیڈ آف دی برانچز، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے گزشتہ روز رحیم یارخان پہنچ کر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا وہ پہلے مرحلہ میں صادق شہید پولیس لائن پہنچے جہاں پر ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے انہیں خوش آمید کیا، انہیں کوآرٹرز گارڈ پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی، انہوں نے یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی، ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس لائن کی تمام مدات کا دورہ کر کے جائزہ لیا اور ہدایات دیں، وہ اپنے آفس پہنچے جہاں پر انہوں نے آفس کے ہیڈ آف دی برانچز سے ملاقات کر کے تعارف حاصل کیا اور ان کے کام کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنے طریقہ کار کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں بعد ازاں انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سےتعارفی میٹنگ کی جس میں فرداً فرداً تعارف کے بعد انہوں نے ضلع کی موجودہ مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اور کہا کہ جو ٹیم اس وقت کام کر رہی ہے وہ جاری رکھیں گے اور بلا وجہ کسی تبدیلی پر یقین نہیں رکھتے،

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب اچھے ہیں اگر کوئی پر فارم نہیں کرے گا یا پھر ان کی توقعات کے برعکس ہو تو تبدیلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، دفتر، تھانہ یا پولیس چوکی پر آنے والے سائلین کی داد رسی حسن اخلاق کے ساتھ یقینی بنائیں اگر کوئی رستہ میں سائل مل جائے یا پبلک سے واسطہ پڑے تو پولیس اہلکار کو پر امن شہری کے ساتھ اپنا رویہ انتہائی شائستہ رکھنا ہو گا،اس کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کا خیال رکھنا بھی میری اولین ترجیح میں شامل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا آپ نیشنل ایکشن پلان، آپریش البدر کے نقاط پر ان کے روح کے مطابق عمل کریں، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے موئثر حکمت عملی سے کام لیں،

معاشرتی جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے منشیات فروشوں، جواء خانوں، قحبہ خانوں اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں آج کا کام آج ہی نمٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوجائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس کی پابندی ہر ایک پر لازم ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رحیم یارخان پولیس ٹیم اپنے کام میں مزید بہتری لاتے ہوئے بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں