رحیم یارخان ( )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی طور پر سب خیریت ہے ،حکومتی ٹیم کامیابی سے بغیر کرپشن کے میرٹ پرکام کر رہی ہے، باقی باتیں پانی میں مدہانی مارنے والی ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کے لیے ضروریات کو پورا کیا جا رہاہے،
نئی مشینری کے لیے 10ارب روپے مختص کر رکھے ہیں، شیخ زید ہسپتال فیز ٹو کا پی سی ون مکمل کر لیا ہے مارچ میں تعمیراتی کام شروع کرا دیا جاے گا ۔وہ شیخ زید میڈیکل کالج کے چوتھے کانووکیشن کے موقع پر300 نئے ڈاکٹرز میں ڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہی تھیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹری پیشہ بپیغمبرانہ ہے اللہ پاک کروڑوں لوگوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ڈاکٹروں کو منتخب کرتاہے انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اس پیشے کو دولت کے لیے استعمال کرتے یا عبادت کے لیے معاشرے میں ڈاکٹروں کو جتنی عزت ملتی ہے اتناہی حق ادا کرنا چاہیے انہوں نے ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ آج ان طلبا کےلئے کامیابی کا بڑا دن ہے اصل امتحان اب مریضوں کے بیڈز سے شروع ہو گا اس امتحان پر پورا اتر کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے کالج کے پہلے پرنسپل ڈاکٹر عیص محمد نے خطاب کیا پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرظفر حسین تنویرنے کالج کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ شیخ زید ہسپتال 1250بیڈز کا ہسپتال، 40بیڈز کا برن یونٹ، ایمر جنسی ،سٹی سکین، سٹی این جیو ،ڈیجیٹل ایکسرے کے علاوہ 400ڈاکٹر بھر تی کیے گئے ہیں۔
فیکلٹی کی اعلی خدمات سے کالج کے طلبا نے یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشنیں اور میڈل حاصل کیے ہیں تقریب سے ڈاکٹرماجد خان ڈاکٹر طارق غفور نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میںممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد شفیق ،چوہدری آصف مجیدسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات موجود تھیں
Load/Hide Comments