2افراد کو محبوس بناکر تشدد کا واقعہ”

رحیم یار خان تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں 2افراد کو محبوس بناکر تشدد کا واقعہ ،ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا واقع کا نوٹس، پولیس کی فوری کارروائی 19 ملزمان گرفتار، ڈندےو سوٹے برآمد

تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی فوری کارروائی 19ملزمان گرفتار ،ڈنڈے،سوٹے برآمد، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ کوٹسمابہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے ، ترجمان پولیس

پولیس نے محبوسان کو بازیاب کروایا اور کاروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا ٫ ملزمان نے پرانی رنجش پر 2کس افراد کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود چک 77 میں پیش آیا ، ترجمان پولیس

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کردی ، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لیکر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او رحیم یار خان

اپنا تبصرہ بھیجیں