رحیم یار خان تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سے23سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پولیس کی جانب سےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو ملزمان ٹریس کر کے گرفتار، ملزمان کا اعتراف قتل
پولیس نے نوجوان کو موت کی گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیئے، پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر فوری اغواء کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی تھی ، ترجمان پولیس
چک 111 پی شرقی کا 23 سالہ نوجوان عبدالرحمن 7/8 جولائی کی درمیانی شب تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سے لاپتہ ہو گیا تھا، پولیس کی جانب سے لاپتہ عبدالرحمن کی کی تلاش کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی گئیں، پولیس نے لاپتہ نوجوان کے مقدمہ میں دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹر یس کر کےگرفتار کر لیا ، ترجمان پولیس
گرفتار ملزمان نے عبدالرحمن کو رنجش کی بنا پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزمان نے نوجوان عبدالرحمن کو قتل کر کے اس کی نعش ڈیزرٹ میں دبا دی تھی، پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مقتول عبدالرحمن کی نعش برآمد کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائے گی، ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کو عبدالرحمن قتل کیس کے تمام محرکات اور حقائق کو سامنے لانے کے لیے ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے ، ترجمان پولیس