نوجوان کو محبوس بناکر تشدد کا معاملہ”

رحیم یار خان تھانہ شیدانی کی حدود میں نوجوان کو محبوس بناکر تشدد کا معاملہ ،ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا واقع کا نوٹس، پولیس کی فوری کارروائی مرکزی ملزم گرفتار،مقدمہ درج

تھانہ شیدانی پولیس کی فوری کارروائی تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار ، اطلاع ملتے ہی گشت آفیسر اعظم اے ایس آئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے ، پولیس نے محبوس کو بازیاب کروایا اور کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا ٫ ترجمان پولیس

ملزمان نے پرانی رنجش پر چوری کا وقوعہ بناکر نوجوان اختر کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، واقعہ تھانہ شیدانی کی حدود آرائیں والی پلی کے پاس پیش آیا ، پولیس نے مرکزی ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کردی ، ترجمان پولیس

کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لیکر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ۔ ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی ایس ایچ اوتھانہ شیدانی اور ڈی ایس پی لیاقت پور کو بقیہ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت ،
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں