دریاۓ سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 23 نعشیں نکال لی گئیں،

صادق آباد( )دریائی یونین کونسل ماچھکہ کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،23 نعشیں نکال لی گئیں،

تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا افسوسناک حادثہ تحصیل صادق آباد کی یونین کونسل ماچھکہ میں پیش آیا،حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی روجھان کی دریائی یونین کونسل کھروڑسے تحصیل صادق آبادکی دریائی یونین کونسل ماچھکہ آ رہی تھی پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کی شکار کشتی میں 100سے زائد افراد سوار تھے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی،اسسٹنٹ کمشنر صادق آبا دنے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی ہدایت پر ضلع بھر کے غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچا دیئے گئے ہیں اور 19نعشیں نکال لی گئیں،

اب تک جتنی بھی نعشیں ملیں ہیں وہ سب خواتین کی تھی جب کہ دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی سے 90 سے زائدافراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے ، ابھی تک 28 افراد کی تلاش جاری ہے، 30 تا 35 ریسکیو 1122 کے غوطہ خور دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے سوار وں کو تلاش کر رہے ہیں،

ضلع رحیم یار خاں کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ، کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122کی ٹیموں اور ضلع بھر کے غوطہ خوروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیااور امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور ریسکیو 1122اور دیگر انتظامی ٹیموں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے 90سے زائدمسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔
کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر غوطہ خور دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
مقامی غوطہ خور بھی ریسکیو سرگرمیوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ شریک ہیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے اور ریسکیو آپریشن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر بہاول پور کی ہدایت ، لاپتہ افراد لواحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن۔
کشتی میں سوار مسافروں کے حوالہ سے معلومات کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور

اپنا تبصرہ بھیجیں