عوام کو نشہ کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے : ڈی پی او

رحیم یار خان ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن

رحیم یار خان : جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کارروائیاں جاری ہیں : ڈی پی او منتظر مہدی
رحیم یار خان : گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس نے 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا : منتظر مہدی

رحیم یار خان : گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے : ڈی پی او
رحیم یار خان : پولیس نے ملزمان سے ہزار لیٹر شراب ، سات کلو چرس، آٹھ کلو بھنگ اور تین ہتھیار برآمد کیے ہیں : ترجمان پولیس

رحیم یار خان : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ضلع کے پانچوں سرکلز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم ہے : ڈی پی او
رحیم یار خان : عوام کو نشہ کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے : ڈی پی او

رحیم یار خان : عوام اپنے گرد و پیش میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع مقامی پولیس یا پکار 15 پر دیں : ڈی پی او
رحیم یار خان : جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سر گرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا : منتظر مہدی

رحیم یار خان : منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر جرم یا ضلع چھوڑ دیں نہیں تو جیل اپنا مقدر سمجھیں : ڈی پی او منتظر مہدی

اپنا تبصرہ بھیجیں