ڈاکووں سے لڑائی”رینجرز کے دستے پولیس کی مدد کیلیے کچہ روانہ،

ملتان( ) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا راجن پور میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کے معاملے پر پولیس کی نفری مزید بڑھا دی گئی۔

رینجرز کے دستے پولیس کی مدد کیلیے کچہ روانہ ہو چکے۔ڈاکوؤں کے خلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ۔

کوٹ مٹھن روجھان کچے کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری مزید پہنچ گئی بڑے پیمانے پر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رینجرز کے دستے بھی روانہ ایڈیشنل آئی جنوبی پنجاب ڈاکٹر صادق احسان نے ہیلی کاپٹر بھی بھجوانے کا آرڈر جاری کردیا آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ,
ڈاکٹر احسان صادق کی خصوصی کاوشوں سے پولیس کی مدد کیلیے ہیلی کاپٹر بھی کچہ میں پہنچا دیا جائے گا۔
پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔ کچہ کے علاقے میں تعینات افسران و جوان حوصلہ بلند رکھیں۔ آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ شر پسند عناصر کے خاتمے اور آپریشن کی کامیابی کیلیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر احسان صادق

ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کچہ روجھان میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کو فرنٹ لائن پر کمانڈ کر رہے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کا گھیرہ تنگ کر دیا گیا, ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کے جوانوں کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کی جانب شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری,
کچہ کے 2 ڈاکو فیاض دولانی اور گورا عمرانی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک, جبکہ لنڈ گینگ کا سرغنہ شاہد لنڈ شدید زخمی,

ترجمان پولیس, راجن پور

اپنا تبصرہ بھیجیں