راجن پور( ) روجھان کچہ کے علاقہ خیر پور بمبلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ‘پولیس کا دولانی اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تک‘پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا آغاز‘پولیس مقابلہ کے نتیجے میں 3ڈاکوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات‘ڈی پی او راجن پور
تفصیلات کے مطابق کچہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیاگیا‘آپریشن دولانی گینگ اور لنڈگینگ کیخلاف کیاجارہاہے‘آپریشن کی سربراہی ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین اور ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کررہے ہیں‘روجھان کچہ کے علاقہ خیر پور بمبلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کردیاہے۔پولیس کی پیش قدمی‘پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ڈاکوؤں کیخلاف بھاری فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3ڈاکو ہلاک‘پولیس اور اہل علاقہ کی جانب سے ڈاکوؤں کی جانب سے 3نعشیں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلابی صورتحال‘پانی اور دشوارگزار راستوں کے باوجود پولیس کی پیش قدمی جاری ہے کچہ کے علاقہ میں قیام امن کیلئے راجن پور پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔
آپریشن میں ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے آپریشن میں پولیس کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ کا استعمال جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ الحمداللہ اس وقت تک پولیس کا کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہوا ہے۔پولیس کے تمام جوان محفوظ ہیں۔راجن پور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے علاقے میں قیام امن کیلئے راجن پور پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنی آخری سانس تک سماج دشمن عناصر کیخلاف لڑتے رہیں گے۔
دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ راجن پور میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کے معاملے پر پولیس کی نفری مزید بڑھا دی گئی۔
رینجرز کے دستے پولیس کی مدد کیلیے کچہ روانہ ہو چکے۔
ڈاکوؤں کے خلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ۔
ڈاکٹر احسان صادق کی خصوصی کاوشوں سے پولیس کی مدد کیلیے ہیلی کاپٹر بھی کچہ میں پہنچا دیا جائے گا۔پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔ کچہ کے علاقے میں تعینات افسران و جوان حوصلہ بلند رکھیں۔ آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ شر پسند عناصر کے خاتمے اور آپریشن کی کامیابی کیلیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments