کچہ میں میں آپریشن جاری” 5 ڈکیٹ ہلاک 15 زخمی حالت میں گرفتار،

ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت پولیس کی کچہ میں ٹارگیٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری 5 ڈکیٹ ہلاک 15 زخمی حالت میں گرفتار، 105 جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار بھی دھرے گئے، مختلف کارروائیوں میں 11 مغوی بازیاب 17 کو بروقت کارروائی سے اغواء ہونے سے بچا لیا گیا,گزشتہ سات ماہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکووں میں صالح بھٹو، باغ علی، عبدالدقادر، بلال لاڑ، عمران عرف عمرانی قتل ، ڈکیتی اور اغواء کے بعدزیادتی جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث یہ خطرناک ملزمان دوران پولیس مقابلہ مختلف واقعات میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت کچہ میں پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری ، پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں5 اغواء کار و ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،15 زخمی حالت میں گرفتار، 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، 11 مغوی بازیاب 17 کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا، کچہ کے اہم داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی جاری، 105 سہولت کار بھی گرفتار، بکتر بند گاڑیوں جدید ہتھیاروں سے لیس 38 ایلیٹ فورس کی ٹیموں سمیت 813 پولیس افسران و اہلکار کچہ میں تعینات، ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اکثر کچہ میں جوانوں کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی زیر نگرانی عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کچہ میں موئثر حکمت عملی کے ساتھ اپنی ٹارگیٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں رحیم یارخان پولیس کا راجن پور اور سندھ پولیس کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے،

گزشتہ کچھ عرصہ میں پولیس اور اغواء کار اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف اوقات میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ میں 5 ڈاکو ،اغواء کار ہلاک، 15 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، پولیس نے اس دوران کچہ کے ڈاکوؤں کی مدد میں ملوث 105 سہولت کارروں کو بھی گرفتار کیا ہے، 38 ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں سمیت 813 پولیس افسران و جوانوں نے 4 بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ سے لیس ہو کرکچہ کا گھیراؤ کر رکھا ہے جس سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوا اور پولیس نے کچہ کے 42 اہم داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت مسدود ہو کر رہ گئی ہے، پولیس نے موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 مغویوں کا بازیاب کیا جبکہ ہنی ٹریپ و دیگر طریقوں سے اغواء کی خاطر بلوائے گئے 17 افراد کو پولیس نے بروقت اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کر کے اغوا ہونے سے بچایا مختلف واقعات میں اغواء کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی جانب سے خفیہ ناکہ بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے، ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کچہ میں تعینات اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں اور ان کی ویلفئیر کا مکمل خیال رکھا جا رہا پولیس کے تمام تر اقدامات اور موئثر حکمت عملی سے جہاں جرائم پیشہ عناصر کی نقل حرکت محدود ہونے سے ان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے وہاں پر عوام الناس میں احساس تحفظ بڑھا ہے پولیس کی موئثر کارروائیوں کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اس کا مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کچہ کے آخری اغواء کار اور ڈاکو کے خاتمے تک عوام الناس کے تحفظ اور امن امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ان کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں