اغواء کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی, فائرنگ کا تبادلہ”

تھانہ بھونگ اور کوٹسبزل پولیس کی اغواء کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی فائرنگ کا تبادلہ دو روز قبل اغواء ہونے والا 13 سالہ زوہیب بازیاب ورثاء کے حوالے ورثاء کا پولیس کو خراج تحسین

رحیم یارخان ( ) ایس ایچ اوزبھونگ اورکوٹسزل کی ایلیٹ فورس کے ہمراہ کارروائی اغواء کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، مغوی بازیاب ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ورثاء کا پولیس کو خراج تحیسن۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل کچھ نامعلوم اغواء کارروں نے 13 سالہ بچے زوہیب کو اغواء کر لیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس کو مغوی کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا گزشتہ سے پیوستہ الالصبح ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل سیف اللہ ملہی نے ضلعی اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ساتھ یہ اطلاع پاکر کہ ملزمان مغوی کو سندھ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے ایک کامیاب ٹارگٹڈ کارروائی کی جس میں اغواء کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران گھیرا تنگ ہونے پر اغواء کار پسپا ئی اختیار کرتے ہوئے 13 سالہ زوہیب کو چھوڑ کر فصلوں اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مغوی کو اپنی حفاظت میں لے کر اسے محفوظ مقام پر ورثاء کے حوالے کر دیا جس پر ورثاء نے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں