سندھ پنجاب باڈر پر پولیس مقابلہ‘ ایک کروڑ انعام والا ڈاکو سلطو شر ہلاک،

رحیم یار خان ( )سندھ پنجاب باڈر پر پولیس کا مبینہ مقابلہ‘ ڈکیتی‘ اغوا‘قتل سمیت 200 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث‘زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ انعام والا ڈاکو شر گینگ کا سرغنہ سلطو شر ساتھی سمیت سندھ پنجاب بارڈ کے قریب مارا گیا۔

تفصیل کے مطابق شر گینگ کا سرغنہ سلطو شرڈکیتی‘اغوا‘ قتل سمیت 200 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا اور اس کو زندہ یا مردہ حالت میں پکڑنے پر ایک کروڑ کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز سندھ پنجاب بارڈ کے قریب رونتی کچہ میں پولیس کا بڑا آپریشن ہوا جس پر مبینہ مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو سلطو شر ساتھی عیسو شر سمیت مارا گیا۔ پولیس نے دونوں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شر گینگ کے سرغنہ سلطو شر اور عیسو شر پر ڈی پی او کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی گئی۔

دوسری طرف تھانہ بھونگ کی حدود میں مامور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ پولیس اہلکارمعجزانہ طور پر محفوظ‘ ڈاکو فرار۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھونگ کی حدود میں ایلیٹ فورس کی گشت پر مامور گاڑی پر اچانک ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے دفاعی پوزیشن لیتے ہوئے جوابی فائرنگ کردی‘تمام پولیس اہلکار معجزانہ طو ر پر محفوظ رہے جبکہ ایلیٹ فورس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فراد ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے علاقہ بھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں