انقرا( نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اگر بیت المقدس چلا گیا تو ہم مدینہ کی بھی حفاظت نہیں کر سکیں گے، اگر مدینہ چلاگیا تو مکہ بھی کھو دیں گے، اگر مکہ چلا گیا تو کعبہ بھی ہاتھ سے چلا جائےگا۔
مت بھولو، بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتہ ہے۔ کعبہ مسلمانوں کےلیے عزت،وقار اور مقصدحیات ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا خود ساختہ امن منصوبہ پیش کر دیا گیا جس کے مطابق اسرایل اور فلسطین دو الگ الگ ریاستیں ہیں، اس منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیا جارہا ہے، امریکہ امن منصوبے کے بعد عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، پوری دنیا میں موجود مسلمانوں نے اس ڈیل کو مسترد کر دیا ہے سوائے متحدہ عرب امارات کے،
ترکی میں القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی، اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر بیت المقدس چلا گیا تو ہم مدینہ کی بھی حفاظت نہیں کر سکیں گے، اگر مدینہ چلاگیا تو مکہ بھی کھو دیں گے، اگر مکہ چلا گیا تو کعبہ بھی ہاتھ سے چلا جائےگا۔ مت بھولو، بیت المقدس کا مطلب استنبول، اسلام آباد، جکارتہ ہے۔ کعبہ مسلمانوں کےلیے عزت،وقار اور مقصدحیات ہے۔ گزشتہ روز ترک صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ یروشیلم مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔
شہر کو اسرائیل کے حوالے کر دینا ناقابل قبول ہے، امریکہ کا نام نہاد امن منصوبہ تنازع کو حل نہیں کر سکتا یہ معاہدہ فلسطنیوں کو سنے بغیر ہی بنا لیا گیا ہے، میری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ روز قبل ٹیلی فونک گفتگو ہیوئی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ وہ معاہدے کا ڈرافت ترکی کے ساتھ شیئر کریں گے، ہم اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے، اور آئندہ ہونے والی اسلامی کانفرنس میں بھی اس معاملے کو بھر پور انداز میں اُٹھا جائے گا۔
Load/Hide Comments