خواجہ فریدنے خطے کے عوام کوامن اوربھائی چارے کادرس دیااوراسلام کوعام کیا‘

رحیم یارخان( )ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اولیائے کرام نے اسلام پھیلانے میں اہم کرداراداکیااورمحبت‘ بھائی چارے‘ امن کے پیغام کوعام کیا‘ خواجہ فریدکی دھرتی آج بھی امن کی مثال ہے اورانشاء اللہ بزرگان دین کے مشن کوآگے لے کرامن کاپیغام عام کرتے رہیں گے۔

خواجہ فریدپوسٹ گرایجوایٹ کالج میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق‘ پرنسپل ڈاکٹراجمل بھٹی‘ خواجہ راول معین کوریجہ‘ خواجہ عالم کوریجہ‘ چوہدری فاروق وڑائچ‘ چوہدری نعیم شفیق‘ پروفیسرشہبازنیئرودیگرکے ہمراہ سالانہ فریدمیلہ کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ فریدنے خطے کے عوام کوامن اوربھائی چارے کادرس دیااوراسلام کوعام کیا‘ انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے‘ خواجہ فریدکالج کوبسوں سمیت دیگردرپیش مسائل سے نجات دلائیں گے‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی پریقین رکھتی ہے اورانشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزیدبہتری آئی گی‘ خواجہ راول معین کوریجہ نے کہاکہ بزرگان دین کی خدمات لائق تحسین ہیں‘ اس دھرتی کے لیے خواجہ غلام فریدنے امن اورمحبت بھائی چارے کاپیغام عام کرنے کے لیے جوخدمات پیش کیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا‘

قبل ازیں پرنسپل ڈاکٹراجمل بھٹی نے استقبالیہ میں تمام مہمانوں کاآمدپرشکریہ اداکیااورفریدمیلہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی‘ تقریب میں علاقے کی روایات کے مطابق طلباء وطالبات نے ٹیبلو پیش کیے اورفریدمیلہ کی مناسبت سے سٹالزبھی لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں