پولیس مقابلہ، سنگین جرائم کے 17سے زائد مقدمات کا ریکارڈی ارشاد عرف شادا زخمی حالت میں گرفتار”

رحیم یار خان ،تھانہ آباد پور پولیس کی کارروائی ، ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، سنگین جرائم کے 17سے زائد مقدمات کا ریکادڈی ارشاد عرف شادا زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے زیر استعمال تھانہ اقبال آباد کے چوری کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب موٹر سائیکل اوراسلحہ ناجائز پسٹل 30بور ،متعدد دوندز بھی برآمد”

رحیم یار خان( ) تھانہ آباد پور پولیس کی کامیاب کارروائی، خطرناک ریکارڈی ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پولیس کا دوران ناکہ بندی محسن باغ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ، ملزمان کا موٹر سائیکل پھنک کر باغ میں فرار ہونے کی کوشش ناکام،ترجمان پولیس

پولیس کے تعاقب اور گھیراؤ پر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ , اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ آباد پور بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، دوران مقابلہ 1 ملزم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی،ملزم کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ،پولیس نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور اور متعدد روندز برآمد، ملزم کے زیر استعمال چوری کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب سرقہ شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد,دریافت پر ملزم کا نام ارشاد عرف شادا معلوم ہوا ، ترجمان پولیس

ملزم 17سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات کا ریکادڈی نکلا ،پولیس فرار ملزم کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے حسب ضابطہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او آختر فاروق کی جانب سے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں