گھریلو ناچاقی کی وجہ سے داماد کا ساس، سابقہ بیوی اور سالی کو آگ لگانے کا معاملہ”

رحیم یار خان تھانہ صدر بستی بابا غریب شاہ میں مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے داماد کا ساس، سابقہ بیوی اور سالی کو آگ لگانے کا معاملہ

ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا واقعہ کا نوٹس جائے وقوعہ کا خود دورہ کیا ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو جلد از جلد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یار خان موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم کی سابقہ ساس دم توڑ گئی پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
*ترجمان پولیس رحیم یارخان*

اپنا تبصرہ بھیجیں