6سالہ بچی کے لا پتہ ہونے کا معاملہ” ڈی پی او کا نوٹس”

رحیم یار خان تھانہ ظاہر پیر کے علاقہ میں 6سالہ بچی کے لا پتہ ہونے کا معاملہ ڈی پی او آختر فاروق کا واقعہ کا نوٹس جائے وقوعہ کا خود وزٹ کیا ورثاء سے ملاقات کی”

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اطلاع پا کر ڈی پی او اختر فاروق بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ورثاء سے ملاقات کی پولیس کی ٹیمز تمام تر ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لا پتہ بچی کی بحفاظت ریکوری کے لیئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سی آئی اے ٹیم خانپور ایس ایچ تھانہ ظاہر پیر بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور کی نگرانی میں واقع کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں والدین کے مطابق بچی سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس نہ پہنچی تو پولیس کو اطلاع دی ۔ ترجمان پولیس رحیم یار خان

لا پتہ بچی کی بحفاظت ریکوری کو یقینی بنانے کے لئیے تمام تر ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان

اپنا تبصرہ بھیجیں