پنجاب سے سندھ جاتے ہوۓ 2 طالب علم لا پتہ ہونے کے متعلق خبر/وائرل ہونے کا معاملہ”

رحیم یار خان مبینہ طور پر تھانہ بھونگ کی حدود سے کشمور جاتے ہوئے سندھ میں 2 طالب علم کے لا پتہ ہونے کے متعلق خبر/وائرل ہونے کا معاملہ”

تفصیل کے مطابق عمیر ، زبیر پسران قاری عبد الرزاق سکنہ کشمور،مفتی محمد سڈوانی کے مدرسہ میں صادق آباد میں پڑھتے ہیں۔ مورخہ 22-10-12 کو 10 یوم کی چھٹیاں ملنے پر اپنے والد جو کہ گڑھی خیر محمد جھک میں امام مسجد ہیں سے مل کر کھانا کھانے کے بعد عصر ٹائم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر *سندھ کشمور* روانہ ہو گئےمگر گھر نہ پہنچے ۔
آج پتہ چلنے پر پتہ براری کرنے سے لوگوں سے پتہ چلا کہ دونوں بچوں کوگڈو بیراج کی طرف جاتے دیکھا گیا ہےجوکہ *تھانہ کھمبڑا سندھ* کا علاقہ ہے۔
وقوعہ کے متعلق تھانہ بھونگ کو ایسی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے ۔ تاہم رحیم یار خان پولیس سوشل میڈیا پر وائرل خبر/ پوسٹس کے ذریعے اطلاع پا کر واقع کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرتے ہوئے سندھ پولیس سے وقوعہ کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے،
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں