پولیس کی کامیاب کارروائی” نجی اسکول کی طالبہ 6سالہ عروج فاطمہ بازیاب”

رحیم یار خان میں تھانہ ظاہر پیر پولیس کی کامیاب کارروائی 6سالہ کمسن بچی بازیاب”

رحیم یارخان / 6 سالہ کمسن بچی کے اغوا کا معاملہ

رحیم یارخان ظاہر پیر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، نجی اسکول کی طالبہ 6سالہ عروج فاطمہ بازیاب، سرچ آپریشن کے دوران ملزم بچی کو گھر کے قریب چھوڑ گیا ملزم فرارہوگیا، ایس پی دوست محمد
بچی کو تین روزُ قبل اسکول سے واپسی پر اغوا کیا تھا، پولیس کی انتھک محنت رنگ لے آئی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی گئی تھی، بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ظاہر پیر میں درج کیا گیا تھا، بچی کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے ایس ایچ ایچ او اور ٹیم کو تعریفی اسناد دی جائے گی, بچی کا کہنا ہے اسے دو افراد نے اغوا کیا تھا مزید تفتیش جاری ہے, ایس پی

دوسری طرف خان پور کے لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز سے ایک کمسن معصوم 6سالہ بچی عروج فاطمہ تحصیل خان پور کے علاقے ظاہر پیر سے لاپتہ تھی ۔۔۔۔ اس کی پراسرار گمشدگی نے ہمارے علاقے کے درددل رکھنے والے لوگوں کو بہت بے چین کر رکھا تھا۔۔خصوصا ظاہر پیر کے لوگوں کی مدد سے ایس ایچ او ظاہر پیر اس طرح اسے ڈھونڈھ رہے تھے جیسے اس کا اپنا لخت جگر لاپتہ ہو۔۔آخرکار چار روز کی سرتوڑ کوششیں بار آور ہوئیں ۔۔۔ اور عروج فاطمہ صحیح سلامت بازیاب ہو گئی ۔۔۔۔ اس موقع پر ظاہر پیر کی عوام مبارک باد کی مستحق ہے ۔۔مگر پولیس ۔۔۔۔ جس کو ہم لوگ اکثر ہدف تنقید بنائے رکھتے ہیں ۔۔کیا وہ اسے چیلنج سمجھ کر دن رات کوشش نہ کرتی تو خدا نخواستہ یہ معصوم بچی کسی بھیڑئیے کی نزر ہوکر زینب بھی بن سکتی تھی۔۔

ہم اس موقع پر ویسے تو سرکل خان پور کی ساری پولیس کو ویلڈن کہیں گے ۔۔شاباش دیں گے مگر ڈی پی او رحیم یارخان اختر فاروق جو سب سے پہلے خود موقع پر پہنچے۔۔دوسرے نمبر پر ایس ایچ او ظاہر پیر سیف اللہ خاں کورائی جو لاہور سے گھنٹوں میں ظاہر پیر پہنچے اور اسی رات کئی بند دکانوں کو کھلوا کر ان کے کیمرے چیک کئیے اور پھر ایک راہ متعین کی گئی ۔۔اسی راہ پر چلتے ہوئے آخرکار سرخرو ہوئے۔۔ ہم ایک بار پھر ظاہر پیر کی عوام کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ڈی پی او رحیم یارخان اور ایس ایچ او ظاہر پیر اور اس کی ٹیم کو شاباش کا مستحق سمجھتے ہیں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں