ڈی پی او اخترفاروق کے مختلف تھانہ جات کے اچانک دورے” اور SSP کی کھلی کہچری”

ڈی پی او اختر فاروق کا تھانہ ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر کا اچانک دورہ ملاحظہ کیا ہدایات دیں سائلین سے ملاقات کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید جدو جہد کی ہدایت”

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اخترفاروق کا تھانہ ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیرکا اچانک دورہ، تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، اسلحہ خانہ، وائرلیس روم، حوالات، تفتیشی رومز کو چیک کیا، سائلین سے ملاقات کی ایس ایچ اوز اور تھانہ پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کو ہدایات دیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اخترفاروق ضلع بھر میں مختلف تھانہ جات کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں گزشتہ روز وہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر کے دروہ پر پہنچے جہاں پر ایس ایچ اوز فیصل انجم راؤ اور سیف اللہ خان کورائی نے انہیں خوش آمدید کہا ڈی پی او اختر فاروق نے دونوں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک میں گئے جہاں پر انہوں نے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے ان کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی اور انہیں مزید بہتر طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے ہدایات جاری کیں، انہوں نے محرران کے دفاتر میں کام کا جائزہ لیا روز نامچہ چیک کیا اور دیگر رجسٹرز کی آپ ڈیٹس چیک کی، وہ وائرلیس رومز گئے جہاں پر انہوں نے روز مرہ کی لاگ انٹریز کو چیک کیا، اسلحہ خانہ کی چیکنگ کے دوران ہتھیاروں کی دیکھ ریکھ اور صفائی کو چیک کیا، انہوں نے مال خانہ جات کو چیک کر کے ان کے متعلق ایس ایچ اوز سے آگاہی حاصل کی، انہوں نے حوالات میں مقید حوالاتیوں سے گفتگو کی اور ایس ایچ اوز سے ان کے مقدمات کی نوعیت اور تفتیشی مراحل کے بارہ میں پوچھا، انہوں نے تھانہ کا جنرلی ملاحظہ کرتے ہوئے صفائی اور دیگر امور کو بریک بینی سے چیک کیا اور ایس ایچ اوز کو ان کے متعلق ہدایات جاری کیں، دریں اثناء تھانہ پرموجود سائلین سے ان کے مسائل اور شکایات کے متعلق گفتگو کی اور ان کے ازالہ کے لیے احکامات دئیے، انہوں نے تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اس لیے بہتر سے بہترین کی جانب روزانہ کی بنیاد پر کام جاری رکھیں۔

دوسری طرف ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی کھلی کچہری سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری”

رحیم یارخان ( ) ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ پولیس ہمہ وقت عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوراب گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع بھر میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہے شب و روز پولیس کے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں عوام کے لیے وقف ہیں جس کا سراسر مقصد عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لیئے ہر ہر اہلکار اور آفیسر کو واضع ہدایات ہیں کہ وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی یقینی بنائیں اور گشت کے دوران انسداد جرائم اور کسی بھی کال پر کم سے کم وقت پر موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور عوام کے اندر احساس تحفظ اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس موقع پر انہوں نےضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آنے والے سائلین کی درخواستیں سنیں اور ان کے مسائل و شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کر دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں