رحیم یارخان( ) الیکشن کمیشن کے فیصلہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا شدید احتجاج،قومی شاہراہ اقبال آباد پردھرنا، ٹریفک جام کارکنوں کی شدید نعرہ بازی،
ایم پی اے چوہدری محمد آصف مجید، رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور سابق وائس چئیرمین نعیم شیفق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب دنیا کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو امپورٹڈ حکومت کے گٹھ جوڑ کے ساتھ الیکشن کمیشن نے نااہل کیا اور عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو پوری قوم مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 26 سالہ سیاسی جدوجہد میں صرف اور صرف عوام اور ملک کی خدمت کو ترجیح دی بدقسمتی سے امپورٹڈ سرکار نے اپنے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کیخلاف فیصلہ دلایا لیکن عوام کی طاقت سے پی ڈی ایم ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی، امپورٹڈ حکومت دیکھ لے عمران خان کی کال کے بغیر پورا پاکستان سڑکوں پر ہے اور کال آئی تو ملک میں دما دم مست قلندر ہو گا اور پی ٹی آئی اپنا حق لے کر رہے گی،
چوہدری آصف مجید اورچوہدری جاویداقبال وڑائچ و دیگر نے کہاکہ عمران خان پوری قوم کا ہیرو ہے اورعوام اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑے ہیں پوری قوم سراپا احتجاج ہے اورپوری دنیا میں اس فیصلے پر جگ ہنسائی ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت اور پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ ا پنے احتساب کے لیے تیار رہے فیصلے کو ہرپلیٹ فارم پر چیلنج کریں گے، عمران خان مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں جنہوں نے حالیہ ضمنی الیکشن میں چھ قومی اسمبلی کی سیٹیں واضح اکثریت سے جیتیں اورامپورٹڈ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ صبر اورتحمل کا مظاہرہ کریں قومی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے ہم اپنی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں گے قیادت احتجاج کے لئے جو لائحہ عمل طے کرے گی اس کے مطابق ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ اس موقع پرکارکنوں نے پی ڈی ایم کی حکومت اورالیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی میلوں لائینیں لگی رہیں۔
Load/Hide Comments