ارشدشریف کے کینیا میں بہیمانہ قتل پر ملک بھرکے صحافیوں کی طرح ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں بھی احتجاجی مظاہرہ”

رحیم یارخان( )معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن ارشدشریف کے کینیا میں بہیمانہ قتل پر ملک بھرکے صحافیوں کی طرح ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں بھی صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب کی قیادت میں صحافی برادری نے سیاہ پٹیاں باندھ کربھرپوراحتجاجی مظاہرہ اورنعرہ بازی کی،کینیا میں فائرنگ سے ارشدشریف کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات اورفوری انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری نے کہاکہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے ان کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے ارشد شریف کا قتل پاکستان میں آزادی رائے، انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے اورافسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے ارشد شریف آزادی صحافت کے علمبردار تھے حق، سچ، صحافتی اقدار اور اصولوں پر مبنی صحافت ارشد شریف کی پہچان تھی دُکھ کی گھڑی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تمام صحافی برادری ارشد شریف کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ان کی گرانقدر صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااوران کا قتل پاکستانی صحافت کا کبھی پورا نہ ہونے والا نقصان ہے حق اورسچ واضح کرکے عوام کے حقوق کی آوازاٹھانے والے صحافی ہردورمیں جانوں کانذرانہ دے کرملک کی سالمیت اورمفادپرقربان ہوجاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحافیوں کے حقوق پرحکومتوں نے ہمیشہ نظریں چرائیں، صحافی برادری پورے ملک میں سراپااحتجاج اوراپنے شہیدارشدشریف کے غم میں ان کے ورثاء کے ساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے پاکستان کی حکومت کو کینیا سے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے اور کینیا حکومت سے بھی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے کہاکہ سینئرصحافی ارشدشریف جس کے گھرمیں پہلے شہداء کی ملک وقوم کے لیے قربانیاں ہیں وہ شامل ہیں اس کے باوجودارشدشریف شہیدکے ساتھ کینیامیں پیش آنے والاواقعہ قابل مذمت ہے صدارتی ایوارڈیافتہ صحافی ارشدشریف شہیدنے ملک کے عوام کوبالخصوص نوجوان نسل کوشعور، سوال کرنے کاحوصلہ اورتحقیقاتی صحافت کوفروغ دینے کے لیے عملی جامعہ پہنایا شہید ارشدشریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ سابق صدور قیصر غفورچوہدری، نور محمد سومرو، سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، چوہدری محمد شہباز ودیگر نے کہاکہ شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے صحافی برادری اورپورے ملک کے عوام شہیدارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پرسوگواراورپسماندگان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کے حقوق کاتحفظ اورارشدشریف شہیدکے قاتلوں کوفوری طورپرگرفتارکرے بصورت دیگراحتجاجی تحریک کادائرہ کاوسیع کیاجائے، اس موقع پرپاکستان فلاح پارٹی کے ڈویژنل صدر عالمگیرخان، صوبائی رہنماء انجمن طلباء اسلام شاہد فرید نے بھی ارشدشریف کے قتل پرصحافیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ہوئے، اس موقع صدر، الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں