رحیم یار خان تھانہ بی ڈویثرن میں متعینہ کنسٹیبل سے پسٹل کی صفائی کے دوران حادثاتی طور پر فائر ہو جانے کا معاملہ ،ڈی پی او آختر فاروق کا واقع کا نوٹس ،اطلاع ملتے ہی خود موقع پر پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق بلال احمد جوکہ مقدمہ نمبر 403/22 بجرم 25D میں مورخہ22-10-11 کو چالان عدالت ہوا امروز بوقت7:30 بجے شام مزکورہ جامہ تلاشی اپنا موبائل لینے کے لیئےتھانہ پر حاضر آیا تو اس دوران کمرہ محرر کے پاس کنسٹیبل جاوید707/C سے دوران صفائی پسٹل سے حادثاتی طور پر فائر ہوا جوکہ مذکورہ بلال کے بائیں کندھے پر پیچھے کی جانب لگا ۔
زخمی کو ایس ایچ او بی ڈویثرن نے فوری علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او آختر فاروق خود موقع پر پہنچ گئے ،
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت لا پرواہی اور غیر ذمہ داری کے کا مظاہرہ کرنے پر محرر تھانہ ، مقدمہ کے تفتیشی آفیسر اور تھانہ کے سنتری کو معطل کردیا ۔جبکہ کنسٹیبل جاوید کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ،گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو کہ کنسٹیبل کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مار کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تمام معاملہ کی انکوائری کے لیئے ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد انکوائری آفیسر مقرر تمام معاملہ کی ہر پہلو پر تحقیقات کرتے ہوئے مزید انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ترجمان پولیس رحیم یار خان
دوسری طرف شہریوں نے کہاکہ ڈی پی او کو چاہے تھا کہاکہ اس غفلت پر ایس ایچ او سمیت پورے تھانے کو معطل کرکے انکوائری کرنے چاہئے،