رحیم یارخان( ) صادق آباد بائی پاس کے علاقے حبیب کالونی میں بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد 25 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،
ذرائع کے مطابق 25سالہ (ز) ماہی چوک کی رہائشی تھی جو حبیب کالونی میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے ہاں گزشتہ رات ہی بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کا شوہر عبدالرشید کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔خاتون گھر میں موجود تھی جسے اس کے جیٹھ کے بیٹوں نے چھری کے وار سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق خاتون کا گلا چھری سے کاٹا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔
صادق آباد تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں عورت کے قتل کا معاملہ ، ڈی پی او رحیم فاروق کا واقع کا نوٹس ، پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے, اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد اور اے ایس پی سرکل صادق آباد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے PFSA ٹیم کو طلب کر کے پولیس کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں مبینہ طور پر ملزمان نے کاروکاری کے الزام پرمسمات (ز) کو قتل کیا ۔
ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کا ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد اور اے ایس پی سرکل صادق آباد کو واقع کی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*