رحیم یار خان( )کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے عباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا۔ڈویژنل کمشنر نے کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مختلف گیمز شروع کر دی گئی۔
افتتاحی تقریب میں سابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نعمان فاروق تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت، پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد سلیم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان, چوہدری وقاص اسلم وڑائچ، چوہدری عبداللہ شفیق سمیت سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران، کھلاڑیوں اور شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں و آفیشلز سے حلف لیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں انتظامیہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جواہر دکھانے کے مواقع میسر آ سکیں۔انہوں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔
سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سپورٹس گالا کے انعقاد سے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں مزید پروان چڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ پہلی ترجیح نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کرنا تھا جس کے لئے صوبہ بھر میں سپورٹس گراؤنڈز، جمنازیم، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کے لئے گرانٹس جاری میں جو آج مکمل ہو چکے ہیں اور نوجوان نسل ان سہولیات سے مستفید ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے دیہی و شہری علاقوں میں سپورٹس سہولیات فراہم کی تاکہ ہمارے ملک کا مستقبل صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہو۔افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مہمانوں کو روائتی پگڑی اور اجرک پہنائی جبکہ مقامی لوک چولستانی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
مورخہ 04جنوری2023
رحیم یار خان( ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری، سپورٹس گالا کے دوسرے روز ہاکی، کبڈی، فٹ بال اور سکول فار سپیشل پرسن کے بچوں کے مابین ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، رسہ کشی سمیت قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کے مابین کرکٹ میچ کے مقابلے ہوئے۔مقابلوں کا انعقادضلعی محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی رحیم یار خان سپورٹس جمنازیم، عباسیہ سپورٹس کمپلیکس اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہوا۔سپیشل بچوں کے مابین ہونے والے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، ہاکی مقابلوں کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندے جاوید صادق، خورشید احمد خورشید اور کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سینئر کبڈی پلیئرعبدالماجدتھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان نے کہا کہ چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی سربراہی میں محکمہ سپورٹس، سپورٹس تنظیموں اور تعاون کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اس ضلع میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین کھیلوں کے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے متحرک ہے اور ضلع کے شہریوں کو بہترین صحت مندانہ سرگرمیاں دیکھنے کو میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اس سپورٹس گالا میں خصوصی بچے جو ہمارے معاشرے کا حسن اور بہترین خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کے مابین بھی مختلف گیمز کے مقابلہ جات کرائے جا رہے ہیں تاکہ یہ بچے بھی اپنی صلاحیتوں کو مظاہرہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب 7جنوری2023ء کو رحیم یار خان سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہو گی جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments