پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کے تین سر گرم رکن ہلاک “

رحیم یار خان تھانہ بھونگ اور کوٹسبزل پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، پولیس کانسٹبل کی شہادت سمیت اغواء برائے تاوان ،متعدد سنگین مقدمات کے ریکارڈی بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کے تین سر گرم رکن ہلاک ، اسلحہ ناجائز کلاشنکوفس برآمد

رحیم یار خان( ) تھانہ بھونگ اور کوٹسبزل پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ، تین خطرناک ڈاکو ہلاک , ایس ایچ اوز بھونگ، کوٹسبزل، نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی نے اے ایس پی شاہ زیب چاچڑ کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کی ، مسلح ڈاکوؤں کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کاروائی کی گئ، پولیس گھیراؤ پر ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ، دوران مقابلہ تین ڈاکو ہلاک ، ساتھی فرار,ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سجاول ، گلاب اور گیاندرا اقوام دشتی سکنہ چکر بوٹھ راجن پور کے ناموں سے ہوئی ، تینوں ڈاکو ماہ ستمبر میں پولیس ملازم اکبر کی شہادت، چار ملازمان کو زخمی کرنے سمیت پولیس پر فائرنگ،اغوا برائے تاوان اور متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، ترجمان پولیس

ہلاک ڈاکو بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کے سرگرم رکن ہیں ، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز تین عدد کلاشن کوفس اور متعدد روندز بھی برآمد ، واقع تھانہ بھونگ کی حدود گاگڑی باغ میں پیش آیا ، پولیس کی بھاری نفری فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ،
جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب کاروائی پر ڈی پی او آختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں