رحیم یار خان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے اوپر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی”

ڈی پی او اختر فاروق کی قیادت میں ضلع رحیم یار خان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے اوپر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی ۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران دو درجن سے زائد پولیس مقابلے ، درجنوں خطرناک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ کئئ جہنم واصل ہوگئے ۔
کئی خطرناک ڈکیت علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
گزشتہ شب بھی خان پور تھانہ سٹی کے علاقہ سے موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 6 ڈاکوؤں سے 2 جگہوں پر پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد 4 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ 2 ڈاکوؤں جن کی شناخت ظفر چانڈیہ اور زاہد گوپانگ سکنہ پکالاڑاں کے ناموں سے ہوئی ہے تھانہ صدر خان پور کے علاقے 6 میل نزد جام پور ظاہر پیر کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں پولیس ڈکیتوں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت احسن گوپانگ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ضلعی پولیس کپتان اختر فاروق اور انکی ٹیم نے ضلع بھر میں امن قائم کرنے کی ٹھان لی ہے ، سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے بعد دوبارہ کوئی مرد مجاہد اس ضلع میں آیا ہے جس نے اپنی بہترین حکمت عملی اور قابلیت سے جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا تہیہ کر لیا ہے اور پولیس یہ سب ضلع بھر کی عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں