آر پی او کی ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین”زخمی اہلکاروں کی عیادت

آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء کا دورہ رحیم یار خان ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ پولیس مقابلہ میں زخمی اہلکاروں کی ہسپتال میں عیادت کی گلدستے اور تحائف دئیے ،کچہ کا دورہ کیا، پولیس کیمپس و اگلے مورچوں پر گئے اہلکاروں کو فروٹ و میوہ جات کے تحائف پیش کیے سرے بازار اہل علاقہ و عمائدین سے ملاقات کی، ڈاکوؤں سے لڑنے والی پولیس پارٹی سے خطاب شاندار الفاظ میں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا”

رحیم یارخان ( ) آر پی او بہاول پور منیر احمد ضیاء نے کہا ہے کہ پولیس کے زخمی شیرجوانوں کے مسکراتے ہوئے چہرے بزدل جرائم پیشہ عناصر کے منہ پر زور دار تماچہ ہیں، میں ڈی پی او اخترفاروق اور رحیم یار خان پولیس ٹیم کو جرات اور بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کے خلاف لڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او اخترفاروق کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال میں کھروڑ پولیس مقابلہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا جس طرح کچہ کھروڑ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقابلہ کے دوران پولیس افسران و جوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جو داستان رقم کی ہے وہ ہر طور قابل فخر وستائش ہے میں کامیاب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مقابلہ کے دوران ہلاک ایک کو زخمی کرنے پر تمام پولیس ٹیم کو شاباش دیتا ہوں اور ڈی پی او رحیم یارخان اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ وہ مقابلہ میں زخمی اہلکاروں کی بابت بہت فکر مند تھے لیکن آج میں ان کے مسکراتے ہوئے چہروں کو دیکھ کر مطمئن ہوا ہوں اور پولیس کے شیر جوانوں کے چہرے کی مسکراہٹ جرائم پیشہ عناصر کے منہ پر زور دار تماچہ کے مترادف ہے، آر پی او منیر احمد ضیاء اور ڈی پی او اخترفاروق نے زخمی جوانوں کے ماتھے چوم کر کمانڈرز کی جوانوں کے لیے انتہائی محبت کا اظہار کیا اس موقع پر اے ایس پی شاہزیب چاچڑ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے زخمی جوانوں کو گلدستے پیش کیے اور تحائف دیتے ہوئے ان سے گفتگو کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر پولیس کے ہر اول دستہ کا حصہ ہوں گے، اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد کو گلے سے لگایا اور کہا کہ آپ کے بیٹے بہت بہادر اور محکمہ کے ماتھے کے جھومر ہیں، ورثاء نے زخمیوں کے بہترین دیکھ بھال و بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ انہیں اپنے بیٹوں اور محکمہ پولیس اور آپ جیسے افسران پر فخر ہے،

بعد ازاں آر پی او منیر احمد ضیاء ڈی پی او اخترفاروق کے ہمراہ کچہ ماچھکہ کے لیے روانہ ہو گئے کھروڑ شہر پہنچنے پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، عمائدین علاقہ نے گزشتہ روز پولیس کی کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں جرات اور بہادری کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے بے مثال کارکردگی ناقابل فراموش ہے، انہوں نے پولیس کیمپس و اگلے مورچوں کا دورہ کر کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور وخوض کیا، کچہ میں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں فروٹ و میوہ جات کے تحائف پیش کیے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والے افسران وجوانوں کی اندرون کچہ ڈاکوؤں کے خلاف دلیرانہ کارروائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے نفری کے بلند مورال پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جا رہی ہے، جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے تک حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آر پی او منیر احمد ضیاء نے کامیاب کارروائی میں شامل تمام افسران وجوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا جوانوں نے اپنے جوش و ولولہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں