آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا دورہ رحیم یار خان کچہ بھونگ میں اگلے مورچوں و پولیس کیمپس میں گئے، پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی، دعوالہ چیک پوسٹ کا بھی دورہ ڈی پی او اختر فاروق نے بریفنگ دی، ڈی پی او آفس میں ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے جائزہ لیا مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہدایات جاری کیں، شہداء پولیس کے بچوں سے ملاقات و پیار کیا اور تحائف دئیے پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا”
رحیم یارخان ( ) آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا دورہ رحیم یارخان، ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ کچہ بھونگ کے اگلے مورچوں و پولیس کیمپس کا دورہ کیا، ڈی پی او آفس میں پولیس افسران سے میٹنگ کی ہدایات جاری کیں ، شہداء کے بچوں سے ملاقات کی پیار کیا اور تحائف دئیے، تفصیل کے مطابق آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اپنے پہلے دورہ رحیم یار خان کے سلسلہ میں سب سے پہلے کچہ بھونگ کے اگلے مورچوں و پولیس کیمپس پہنچے جہاں پر ڈی پی او اخترفاروق نے ڈی سی سلمان خان لودھی اور اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ، ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل سیف اللہ ملہی و دیگر ایس ایچ اوز و کچہ میں تعینات پولیس افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈی پی او اخترفاروق نے انہیں مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کچہ میں جاری کارروائیوں، حکمت عملی اور ایس او پی سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پولیس نے مسلسل جدو جہد سے کچہ میں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی نقل و حرکت نہ صرف محدود کردی ہے بلکہ حقیقت میں مسدود کر کے رکھ دی ہے کچہ میں تعینات پولیس فورس تمام تر نامساعد حالات کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے، ڈی پی او اخترفاروق نے انہیں دعوالہ چیک پوسٹ پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل کا دورہ کروایا اور سیل کی کارکردگی سے بھی روشناس کیا، آر پی او رائے بابر سعید نے کچہ میں پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے تمام تر امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا،
انہوں نے پولیس کیمپس اور اگلے مورچوں میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مسائل دریافت کیے اور ان کے بلند مورال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے کرمینلز کے خلاف موجودہ حکمت عملی کے ساتھ ان کے منطقی انجام تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ موجودہ امن و امان کی فضا برقرار رہے اور عوام اپنے امور زندگی امن و سکون سے جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ کچہ میں تعینات پولیس فورس کی تمام تر ضروریات اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، بعد ازاں وہ ڈی پی او آفس پہنچے جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں جنرل سلامی پیش کی انہوں نے دی پی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگایا بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او اخترفاروق اور ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران سے میٹنگ کی ڈی پی او اخترفاروق نے انہیں ضلع کی مجموعی صورت حال پر مکمل بریف کیا، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے کہا کہ رحیم یارخان پولیس فورس کی موجودہ کارکردگی قابل ستائش ہے اب اس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں مزید آگے بڑھنا ہے جس میں ان کی اولین ترجیح ہے کہ عوام الناس کو تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی رکھنا ہے، پولیس افسران اپنے فرائض منصبی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور غیر جانبداری سے ادا کریں، اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، آر پی او نے ضلع بھر میں گشت اور انسدادی کارروائیوں کو موئثر رکھتے ہوئے آئین اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ مقدمات کے بروقت اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پولیس افسران سے اپنے اپنے علاقوں میں کڑی نگرانی کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لائیں اور متحرک کریمینلز کے خلاف بھر پور کارروائیوں کو جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران و جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا اور ساتھ ساتھ شکایات پر شفاف انکوائری کے ذریعے محکمانہ احتساب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا،
اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پیار کیا اور تحائف دئیے، آر پی او رائے بابر سعید نے کہا کہ شہداء نے عوام الناس کی جان و مال اور عزت و آبرو کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو کہ کسی بھی مشن کی تکمیل کے لیے آخری حد ہے جس پر وہ انہیں نذرانہ عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں ان کا یہ احسان ہم کبھی بھی اتار نہیں سکتے، شہداء کے خاندان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، اگر ان کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوا تو اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، انہوں نے پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments