الوداع ڈی پی او رحیم یار خان”

الوداع ڈی پی او رحیم یار خان

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آختر فاروق ضلع کےطول و عرض خاص طور پر کچہ کو امن کا گہوارہ بنا کر ایک یاد گار اور بے مثال ٹائم گزار کر ٹرانسفر کے بعد لاہور روانہ ہو گئے,
رحیم یار خان کی عوام کے جم غفیر نے جگہ جگہ ڈی پی او صاحب کو ڈھول کی تھاپ پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پر تپاک طریقہ سے رخصت کیا اس موقع پر مناظر دیدنی تھے,

*اس موقع پر ڈی پی او آختر فاروق کا کہنا تھا کہ پوسٹنگ کے دوران ہر مکتبہ ہائے کے لوگوں سے واسطہ رہا”
ضلع رحیم یار خان کی عوام مجموعی طور پر محبت دینے والی اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں اور قربانیوں کا کریڈٹ دینے والی عوام ہے میڈیا کا بہت ہی پازیٹیو رول رہا پولیس کی اچھی کارکردگی کو سراہا گیا اور اگر کہیں کوئی کوتاہی ہوئی اسے آجاگر کرتے ہوئے مزید توجہ مرکوز کرنے میں راہنمائی ملی”

*اس موقع پرڈی پی او آختر فاروق کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہےرحیم یار خان کی پولیس بہت ہی بہادر اور دلیر فورس ہے مجھے رحیم یار خان کی پولیس کی کمانڈ ہمیشہ یاد رہے گی”
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں