سیاسی آشیرباد پر پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی“

رحیم یارخان ( ) سیاسی آشیرباد پر بااثر قبضہ مافیا کی خاتون کی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش، سرکل افسر اور پولیس صدر صادق آباد بھی قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے، متاثرہ خاتون کا شوہر گرفتار کرکے ناجائز حراساں کرنے لگے، متاثرہ خاتون کا اعلی حکام سے نوٹس لے کر انصاف اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔

گذشتہ روز چک نمبر 173پی کی رہائشی امتیاز کوثر نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی وراثتی زمین جو کہ چک نمبر 183 پی میں واقع ہے جس کی ملکیت اور قبضہ پچھلے دس سال سے اس کے نام ہے اور انتقال بھی ان کے نام درج ہے لیکن علاقہ کے بااثر ملزمان شفقت علی، احمد علی، امجد علی، آصف علی، علی احمد، ظفر ودیگر نے (ن) لیگ سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی ایماء پر ان کی جائیداد پر قبضہ کی کوشش شروع کررکھی ہے، متاثرہ خاتون نے بتایاکہ سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے پولیس صدر صادق آباد ان کی دشمن بنی ہوئی ہے اور گذشتہ سے پیوستہ شب پولیس کے اے ایس آئی لیاقت علی نے نفری کے ہمراہ گھر چھاپہ مار کر مخالفین کے ہمراہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کے شوہر اشتیاق کو ناجائز گرفتار کیا جس پر وہ آج اے ایس پی صادق آباد سرکل کے پاس پیش ہوئی تو پولیس افسر نے ہماری بات سنے بغیر دفتر سے نکال دیا اور ملزمان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پولیس مقابلہ میں مارنے سمیت سنگین دھمکیاں دیں، متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق سیاسی شخصیت نے دھمکی دی ہے کہ ہم نے ایس ایچ او صدر صادق آباد اکبر جوئیہ کی تعیناتی صرف تم لوگوں کو جان سے مارنے کی خاطر کروائی ہے اور تم لوگوں کا نام و نشان مٹا دیں گے اعلی حکام کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں