اسلامیہ یونیورسٹی کے 1976 تا 78 کے سابقہ طلباء وطالبات کا 45 برس بعد مادر علمی کا دورہ“

شعبہ کیمیا اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے ایم سی سیشن 1976-78 کے سابقہ طلباء و طالبات کا دورہ

تحریر:
”خضر جاوید شعبہ تعلقات عامہ “
شعبہ کیمیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایم ایس سی سیشن 1976 تا 1978 کے سابقہ طلباء وطالبات( ایلومینائی ) وفد نے 45 برس بعد مادر علمی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت پر کیا۔ دو روزہ دورے کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے ایلومینائی ارکان نے خواجہ فرید کیمپس، عباسیہ کیمپس اور بغدادالجدید کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنوید اختر، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف سینئر اساتذہ ، افسران اور طلباء وطالبات سے ملاقات کی ۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے آن لائن خطاب میں وفد کے ارکان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خوش آمدید کہا,

اور کہا کہ پہلے تو میں انتہائی شکر گزار ہوں آپ سب کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پہلے بیچ کے معزز سٹوڈنٹس کا کہ آپ نے ہمیں یہ شرف اور عزت بخشی کے آپ نے اسلامی یونیورسٹی کو ‏وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لئے آپ لوگ مختلف جگہوں سے کافی فاصلے سے آئے ہیں امید کرتا ہوں کہ یونیورسٹی آپ کو ایک قابل قبول مہمان نوازی دے پائےگی اور اس حوالے سے اگر کوئی کمی بیشی ہو تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ لوگ آئے ہیں اپنے ادارے کو دیکھنے جہاں تقریبا نصف صدی پہلے آپ نے زندگی کے دو تین چار پانچ سال گزارے اور تب یہ ادارہ جنرل یونیورسٹی کے طور پر اپنی زندگی کی شروعات کر رہا تھا اور آج جب کہ کافی عرصہ گزر چکا ہے بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اس ادارے سے منسلک بھی رہے آپ نے اس درخت کی آبیاری کی اور اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اب ایک میچیور انسٹی ٹیوشن بن چکا ہے

ان تمام لوگوں کی کوششوں سے جنہوں نے گزشتہ 50 سال میں یہاں تعلیم حاصل کی یایہاں ا اصول تدریس اور تحقیق کی کسی بھی صورت میں اس ادارے سے منسلک رہے بحیثیت ایلومینائی میں سمجھتا ہوں کہ آپ جس حوالے سے آئے ہیں یہ آپ کی بہت اہم فریضہ اور ذمہ داری ادا کر رہے ہیں کہ آپ انھیں لکھ دیں ہمیں گائیڈنس دی ہمیں ایڈوائس دیں کہ ہم کس طریقے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اور بہتر بناسکتے ہیں اور اس کو دنیا میں اور پاکستان کی تمام یونیورسٹی دنیا میں ایک ممتاز مقام دے سکتے ہیں میں پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن صاحب سے واقف ہوں کو میں دیگر معزز جو پہلے بیچ کے اے گریجویٹ سے اس سے میں واقف نہیں ہوں تو میں درخواست کروں گا کہ اگر آپ معزز مہمانان گرامی جو پہلے بیچ کے ہیں وہ اگر اپنا تعارف کرائیں تاکہ میری میری معلومات میں اضافہ ہو اور میں آئندہ کے لئے آپ سے جو معلومات حاصل ہوں گی وہ آگے بھی ڈیفرنٹ پلیٹ فورمز میں لوگوں کو ساتھ شیئر بھی کر سکوں گا میرے لئے خود آپ کی جو کامیابیاں ہیں وہ میرے لیے انسپریشن یشن ہوں گی اور یونیورسٹی کے دیگر لوگوں کے لئے تو میں آپ کو خوش آمدید کہنے کے علاوہ یہ کہ آپ ایک مطالعاتی دورے پر آئے ہیں تو یونیورسٹی کے اندر جو بھی اس وقت ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے میں چاہوں گا کہ آپ اس کو ایک بار پھر کل نظر سے دیکھیں اور آپ آج نہیں بے شک جانے کے بعد بھی ہمیں فیڈ بیک دیں.

اس موقع پر وفد کے رکن سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان، سابق ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لطیف مرزا، سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر کرامت محمود، سابق سربراہ شعبہ کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم اور دیگر ارکان نے یونیورسٹی میں ہونیوالی غیر معمولی ترقی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایلومینائی افیئرز کے سربراہ ڈاکٹر اظہر حسین کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے ایلومینائی نیٹ ورک قائم کر کے دنیا بھر میں رہنے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق طلباء وطالبات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم صاحب کا کہنا تھا کہ کہ وائس چانسلر صاحب آپ کا بہت شکریہ اور خاص طور پر آپ کی ٹیم جنھوں نے یہ پروگرام آرگنائز کرنے میں میرا ساتھ دیا. میرے لیے یہ ایک بڑا سا جذباتی سا موقع ہے میرے ہی کلاس فیلوز کے ساتھ چالیس سال بعد بیٹھنے کا موقع ملا. جب ہم ریلوے کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی میں تھے تو وہاں جو مناظر دیکھنے میں آے وہ میں ساری زندگی یاد رکھوں گا. ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف کا کہنا تھا کہ ایزا کولیگ میں ڈاکٹر عبدالجبار صاحب کے ساتھ بھی کام کیا. میں نے تقریبا 13 سال مرزا لطیف صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن صاحب کے ساتھ گزارے. ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کا کہنا تھا کہ اس کے لیے میں اپنے وائس چانسلر کو بہت زیادہ ایپریشیٹ کرنا چاہوں گی انہوں نے پرانے سٹارز اور سٹوڈنٹس کو عزت دی دیں اور انہیں ہم سے لنک کیا وائس چانسلر نے بہت مضبوط فاؤنڈیشن بنائی اس یونیورسٹی کی. اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر یونیورسٹی اڈوانسمنٹ اینڈ فنڈ ریزنگ، ڈاکٹر مکشوف احمد، ڈائریکٹر اکیڈیمکس، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور فیکلٹی ممبران محسن متین ، ڈاکٹر شنائرہ محمود، انجینئر سرفراز فیض، احمد نواز، حبیب الرحمن اور خضر جاوید بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں