رحیم یار خان پولیس کی کچہ میں بڑی کاروائی 16 سالہ ناصر بحفاظت بازیاب”
رحیم یار خان( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی زیر نگرانی کچہ رحجان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنل کاروائی، کریمینلز سے فائرنگ کا تبادلہ چار روز قبل بھونگ سے اغواء ہونے والا 16 سالہ ناصر بازیاب، کریمینلز کی کمین گاہیں مسمار کر دی گئیں,
پولیس کی کچہ رحجان میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی ،چار روز قبل بھونگ سے اغواء ہونے والا 16 سالہ ناصر بازیاب ،ترجمان پولیس
یاد رہےاغواء کے بعداغواء کاروں نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے مغوی بچے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی نگرانی میں پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی جانب سے کچہ میں کاروائی کی گئ، دوران کاروائی کریمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ کریمینلز پسپاہوکر فرار ،پولیس نے دوران سرچ آپریشن مغوی ناصر کو بحفاظت بازیاب کر لیا، اے ایس پی سرکل بھونگ کی قیادت میں ،ایس اوز کوٹسبزل، احمد پور لمہ،بھونگ، ضلعی پولیس اورایلیٹ ٹیمز نے کاروائی میں حصہ لیا،پولیس کو جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل تھی, پولیس کی جانب سے علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے کریمینلز کی کمین گاہوں کو مسمار کر دیا گیا،پولیس نے کچہ رحجان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنل ٹارگٹڈ کاروائی کی ،پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیمز واقع کا مقدمہ درج کرتے ہوئے شب و روز مسلسل چار دن سےکچہ میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی،ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی جرآت، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی داد دیتے ہوئے حوصلہ آفزائی کی، ترجمان پولیس
کریمینلز کے منطقی انجام تک کچہ میں پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریاست کی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا – عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن وامان امان کے تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائیگا – ڈی پی او رضوان عمر گوندل
رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے حکام بالا کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ، ترجمان پولیس
Load/Hide Comments