پولیس کی کامیاب کاروائی, خان پور سے اغواء ہونے والے دو بچے 24 گھنٹے میں بازیاب”

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کاروائی ، خان پور سے اغواء ہونے والے دو بچے 24 گھنٹے میں بازیاب ، بچے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دئیے گئے، ورثاء اور اہلیان خانپور کا پولیس کو خراج تحسین”

خان پور : گزشتہ روز اغواء ہونے والے ڈاکٹرز فیملی کے بچے گھر پہنچ گئے, DPO رحیم یارخان رضوان گوندل نے پولیس نفری کے ہمراہ بچوں کو خودگھر پہنچایا,شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے ,کل والدین سے جو وعدہ کیا تھا آج بچے بحفاظت پہنچا کر وعدہ پورا کر دیا ہے ، کچھ گرفتاری ابھی کی ہیں مزید تفتیش اور انکوائری جاری ہے ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

Update
زرائع کے مطابق ڈاکٹر فیملی کے اغواء ہونے والے 2 معصوم بچوں کو پولیس نے پیراگون سٹی احمد پور شرقپہ سے برآمد کرلیا مرکذی ملزم ڈاکٹر فیملی کا قریبی عزیز عثمان قریبی بتایا گیا ہے پولیس نے موقع سے گاڑی 4 مردوں اور 2 خواتین کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ سہولت کار خان پور میں موجود ہے اس کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں