ڈاکٹرز فیملی کے دو بچوں کے اغواء کار اپنے انجام کو پہنچ گئے“

ڈاکٹرز فیملی کے دو بچوں کے اغواء کار اپنے انجام کو پہنچ گٸے““““

*رحیم یار خان//تھانہ احمد پور لمہ اور کوٹسبزل پولیس کا ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی تعاقب میں آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران چار ملزمان ہلاک دو فرار کلاشنکوف اور تین پسٹل برآمد، ملزمان کی شناخت خان پور ڈاکٹرز فیملی کے دو بچوں کے اغواء کیس کے ملزمان کے طور پر ہو گئی“

رحیم یار خان ( ) تھانہ احمد پور لمہ اور تھانہ کوٹسبزل پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ 4 ملزمان ہلاک دو فرار،ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی نے بھاری نفری کے ہمراہ مخبرزکی اطلاعات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ہائی الرٹ ناکہ بندی کر رکھی تھی، ناکہ بندی پر موجود پولیس نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں ناکہ توڑتے ہوئے سپیڈ بڑھا دی ، ترجمان پولیس

پولیس پارٹی کے گھیراؤ اور تعاقب پر ملزمان نےکار چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، پولیس اور ملزمان کے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران چار ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے، ترجمان پولیس

رحیم یار خان : فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان، حسیب، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہو گئی، ہلاک ملزمان کی شناخت ان کی جیبوں میں موجود شناختی کارڈز کی کاپیوں سے ہوئی، ہلاک ملزمان کی نعشوں کے قریب سے ان کے زیر استعمال اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور تین پسٹل تیس بور بھی برآمد ہوئے،دریافت پر ہلاک ملزمان کچھ دن قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغوا میں ملوث پائے گئے، ترجمان پولیس

ہلاک ملزمان نے خان پور میں دن دھاڑے سکول جاتے دونوں بچوں کو اسلحہ کے زور پر قتل کر دینے کی نیت سے اغواء کیا تھا، ہلاک ملزمان کے بارہ میں اطلاعات تھیں کہ وہ سندھ فرار ہونے کی کوشش میں ہیں, اس دوران تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں پولیس ناکہ کنڈیر پل پر مسلح ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی، جوکہ اغواء کی واردات میں استعمال ہوئی تھی اور پولیس کو مطلوب تھی،پولیس نے ہلاک ملزمان کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس پارٹی کے کوئیک رسپانس اور موثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں