رحیم یارخان ( ) پولیس کا کچہ آپریشن کامیابی کے ساتھ آٹھویں دن میں داخل اغواء برائے تاوان کے خطرناک کوکانی گینگ کا ٹھکانہ تباہ، پولیس کے دستوں کی پیش قدمی جاری وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ اندروں کچہ بستی غنی لاٹھانی کا کنٹرول بھی پولیس نے سنبھال لیا، ہزاروں ایکٹر علاقہ کچہ کریمینلز سے کلیئر کروا کے پولیس کیمپس قائم کر دئیے گئے۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں آٹھ روز قبل کچہ کریمینلز کے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابیوں کے سفر طے کرتا ہوا جاری ہے جس میں پولیس کو بھاری جدید ہتھیاروں، پولیس فورس کی بھاری نفری، ایلیٹ ٹیمز، ہیوی بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل گزشتہ روز بھی پولیس کے دستوں نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پیش قدمی جاری رکھی اور اندروں کچہ میں بستی غنی لاٹھانی میں کچہ کریمینلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کے افسران و جوانوں نے جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بستی غنی لاٹھانی اور گرد ونواح کو کریمینلز کے خالی کروا کے ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر کے علاقہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، اسی طرح پولیس فورس نے فریدا کوکانی کی کمین گاہ کا گھیراؤ کرلیا جس پر پولیس اور ملزمان کے درمیان میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں پولیس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کے دوران ملزمان کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں، یہ ملزمان چند روز قبل جھک برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بچے کو اغواء کر چکے تھے جسے پولیس نے بازیاب کر لیا تھا مگر اس وقت ملزمان فرار ہوگئے تھے، پولیس کی کچہ میں اغواء برائے تاوان کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے کوکانی کی کمین گاہ کو تباہ کر کے نظر آتش کر دیا گیا ہے، اسی طرح پولیس کچہ میں ہیٹ میپ کے مطابق پیش قدمی کرتے ہوے اس آپریش کو فروٹ فل بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، اس آپریشن میں اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ اپنے سرکل ایس ایچ اوز اور ایلیٹ ٹیمز کے ساتھ پیش پیش ہیں اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں اہم ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل ہمہ وقت آپریشن ایریا میں پولیس فورس کو لیڈ کرتے ہوئے ان کے درمیان موجود ہیں جس سے فورس کا مورال ہائی ہے،
دریں اثناء آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید بھی کچہ آپریشن کے ایریا میں پہنچ کر جوانوں کی حوصلہ افزائی اور صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان پولیس فورس نے کچہ آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس میں اب تک تین ڈاکو ہلاک چھ گرفتار ہوئے عسکریت پسندوں کے درجنوں خفیہ ٹھکانے ٹریس کرکے انہیں تباہ کر دئیے گئے کمین گاہیں مسمار کردی گئیں اور ان سے بھاری تعداد میں گولی، اسلحہ، بارود برآمد ہوا کو کہ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے ہزاروں ایکٹر اراضی جو کہ کچہ میں نو گو ایریا سمجھی جاتی تھی سرچ آپریشن کر کے کریمینلز سے کلیئر کروا کے اس پر کیمپنگ کردی ہے تاکہ آئندہ جرائم پیشہ عناصر واپسی کی راہ نہ دیکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کو منطقعی انجام تک پہنچاتے ہوئے کچہ کو امن کا گہورا بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments