ہر پولیس افسر اپنے علاقے میں ہونے والے جرم کے لیے جواب دہ ہے, ڈی پی او

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر بستہ رہیں۔ ہر پولیس افسر اپنے علاقے میں ہونے والے جرم کے لیے جواب دہ ہے۔ پیشہ ورانہ امور میں غفلت لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہم پر فرض اور قرض ہے جسے ادا کرنے کے لیے ہمارے پیش رو پولیس افسران نے جان تک کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا اور انہوں نے فرض کی راہ میں اپنے آپ کو امر کر لیا جنہیں محکمہ اور عوام اپنے ماتھوں کا جھومر بنائے ہوئے ہیں ان کی ناقابل فراموش قربانیوں کا ثمر یہ ہے کہ ہم موجودہ دور میں اپنے اختیارات اور وسائل عوام کے لیے وقف کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چوبیس گھنٹے کمر بستہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سب سے پہلا کام جرائم کا سد باب ہے پھر علاقہ بھر میں معلومات کے حصول کے لیے نیٹ ورک فعال کرنا اور جہاں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ملے ان کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک لے جانا ہے۔ اس میں آپ لوگوں کے لیے کوئی نئی بات نہ ہے آپ لوگ سروس کے اس حصے میں ہیں کہ آپ لوگ اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے عوام الناس کو اس بات کا فائدہ پہنچائیں اور محکمہ کے لیے قابل فخر اور نیک نامی کا باعث بنیں۔

ڈی پی او منتظر مہدی نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر افسر اپنی ذمہ داری کے علاقہ میں ہونے والے جرم کے لیے جواب دہ ہے اس لیے موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پر قابو پائیں اور جرائم پیشہ کو پابند سلاسل کر کے جرم کا راستہ روکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں غفلت، لاپرواہی ناقابل فراموش عمل ہیں اگر کوئی اہلکار ایسی مرتکب ہویا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں الالصبح ڈی پی او منتظر مہدی نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا ان کے ساتھ ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی، انسپکٹر اسلم خان، لائن آفیسر اللہ بچایا و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں