رحیم یار خان( ) نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانا عظیم قومی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد مرتضی نے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج میں منعقد ہونے والے فرید میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں نسل نو اپنی مقامی روایات سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ اس لیے اس طرح کے کلچرل شو بہت ضروری ہیں۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص ظفر نے ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے فیسٹیول میں شرکت کی اور فرید میلے کے سلسلے میں طلباء و طالبات کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے فرید میلے اور کلچرل فیسٹیول کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فرید میلہ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کی روایت بن چکا ہے۔ اب ہم اس کو مزید بہتر کرتے جا رہے ہیں۔ آج آٹھ مقامی ثقافتوں کے فلوٹ اور مختلف طریقے سے ان کا اظہار کرنے کے پروگرام پیش کیے گئے جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ فرید میلے میں مختلف سٹالز لگائے گئے اور اور انہی ثقافتوں سے متعلق ان کے روایتی ڈانس ان کے پہناوے،ان کا رہن سہن، ان کا کھانا پینا اور ان کی شادی بیاہ کی رسمیں اپنی اصلی حالت میں پیش کی گئیں۔ جن کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔ جو فلوٹ پیش کیے گئے ان میں بلوچ کلچر، پنجابی کلچر، انگریزی کلچر، سندھی کلچر، سرائیکی کلچر، پختون کلچر، مارواڑی کلچر اور کشمیری کلچرشامل ہیں۔اس موقع پر عشاء بیگ اور فاطمہ بیگ نے صوفی کلام پیش کرکے ڈھیروں داد وصول کی۔
رحیم یارخان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے پرنسپل کی دعوت پر فرید میلے میں شرکت کی۔ جن میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر زاہد بنگش اور جنرل سیکرٹری افضال چودھری رضوان خٹک، مہر شہزاد پرنسپل پنجاب کالج شہزاد حبیب،سابق پرنسپل ناصر محمود اعوان، ڈائریکٹر پرنسپل الہدی اسکول مزمل سعدی، ڈائریکٹر پروموٹیز عامر فاروق، عبدالوحید بھٹی، نامور شاعر جبار واصف، نائب صدر چیمبر اف کامرس میاں سعد حسن، ڈائریکٹر جیو بلڈرز اینڈ ڈویلپر میاں لیاقت علی، صدر پریس کلب قیصر غفورچودھری، سیکرٹری پریس کلب میاں محمد شوکت، این سی بی اے کے پروایکٹر احمد جمیل، سابق ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سائرہ بانو، ظہور گجر، ارمی پبلک اسکول کے پرنسپل کرنل زاہد محمود، کیمسٹری کے ریٹائرڈ پروفیسر پرویز کامران، سابق پرنسپل ڈاکٹر اجمل بھٹی اور ڈاکٹرحاجی ولی محمد، صدر ڈیویلپر ایسوسی ایشن میاں سجاد علی، سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل منظور احمد وڑائچ، نفرالوجسٹ ڈاکٹر عابد حسین،این سی بی اے سے حافظ محمد عمر، وائٹل چائے کے اپریشنل مینجر ساجد غفور، ریٹائرڈ پروفیسر اشفاق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم وقار بیگ، پروٹوکول افیسر خواجہ فرید یونیورسٹی علی رضا گوپانگ، ریٹائرڈ پروفیسر محمد ابراہیم اور ذوالفقار احمد نیازی، احمد ٹیکسٹائل کے جنرل مینیجر عبدالرشید، سمیت بہت سے خواتین و حضرات نے اس میں شرکت کی اور پروگرام کو سراہا اورمحضوض ہوئے
Load/Hide Comments