بہاول پور صوبہ پنجاب کے تمام کورنا سے متاثر مریضوں بہاول پور منتقل کرنے کا فیصلہ,

بہاول پور صوبہ پنجاب کے تمام کورنا سے متاثر مریضوں بہاول پور منتقل کرنے کا فیصلہ

بہاول پور۔شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید کی زیر صدارت اجلاس تافتان سے آنے والے زائرین کے قائم کئے جانے والے قرنطینہ اور زائرین کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
تافتان سے آنے والے زائرین کے لیے قرنطینہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بغدادالجدید کے چھ ہاسٹل حاصل کر لیے گئے ہیں۔ شوذب سعید ڈپٹی کمشنر بہاول پور
قرنطینہ میں زائرین 14 دن کے لیے قیام کریں گے۔
قرنطینہ میں زائرین کی دن میں دومرتبہ سکریننگ کی جائے گی۔

زائرین کو قرنطینہ میں تین وقت کھانا اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ صحت کے ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
زائرین کے قیام کے لیے قائم قرنطینہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا,
تمام متعلقہ افسران و سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی۔افسران و سٹاف احتیاطی ماسک اور ہائی جین میڈیکل کٹس استعمال کریں گے۔قرنطینہ میں زائرین کے تمام انتظامات کی نگرانی ADCG ہیڈ کواٹر احسان حمالی کریں گے۔
۔خدانخواستہ آنے والے زائرین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سول ہسپتال میں قائم وارڈ میں منتقل کر کے علاج معالجہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں