وائرس کے پھیلائو کا سب سے بڑا ذریعہ ہم خود ہیں, صوبائی وزیر

رحیمیارخان ( )صوبائی وزیر محسن لغاری کی زیر صدارت غذائی اجزاء کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی شرکت
پاک آرمی ، پولیس، و دیگر محکموں۔ کے افسران شریک
تمام کاروباری تنظیموں سے وابستہ نمائندوں کی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں اشیاء ضرور یہ کی طلب و رسد سمیت دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے اور عوام کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومت و اداروں پر اعتماد رکھیں ۔ تمام فیصلے عوامی مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے کئے جائیں گے ۔حکومت ہر فیصلے کی بروقت اطلاع عوام کو دے گی لہذا افراتفری نہ پھیلائیں ۔کورونا وائرس کے پھیلائو کا سب سے بڑا ذریعہ ہم خود ہیں ۔عوام گھروں میں محدود رہتے ہوئے اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
غذائی قلت کا کوئی خدشہ نہیں لہذا عوام ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں,صوبائی وزیر محسن لغاری

ہم نے ہر طرح کی صورتحال کے لئے خود کو تیار رکھنا ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلائو کو روکنے اور عوامی تحفظ کے لئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔مشکل وقت قوموں کا امتحان ہوتا ہے۔ہم نے اس مشکل وقت سے ایک قوم بن کر لڑنا اور کامیاب ہونا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

7 مشتبہ مریضوں کے سیمپل بھجوائے ہیں۔ڈپٹی کمشنر
3 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے 4 کا انتظار ہے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد
کورونا وائرس سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں انتظامیہ شہریوں کو مکمل آگاہ رکھے گی ۔ شہری بغیر کسی اہم ضرورت کے گھروں سے باہر نہ آئیں ۔کسی بھی خریداری کے موقع پر خود کو دیگر افراد سے مناسب فاصلہ پر رکھیں ۔کورونا وائرس سے بچائو کا سب سے موثر ذریعہ احتیاط اور سیلف آئسولیشن ہے ۔ضلع میں کسی بھی قسم کے فوڈ آئٹم/ ادویات کی شاٹیج نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر اشیاء ضرور یہ فراہم کرے گی۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریس کو متحرک کری
ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع میں ملوث عناصر کو جیل بھیجیں ۔ڈپٹی کمشنر

کریانہ ایسوسی ایشن گھروں میں سامان پہنچانے کو رضاکارانہ تیار ہے۔ہمارے پاس کریانہ آئٹم کی وافر مقدار موجود ہے۔انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ان کی دہلیز پر کریانہ آئٹم فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ صدر کریانہ ایسوسی ایشن

اپنا تبصرہ بھیجیں