رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 3000راشن بیگ ڈپٹی کمیشنرکے نمائندہ اسٹنٹ کمیشنر ریاست علی کے حوالے,

رحیم یار خان ( ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد شفیق علیم کی زیر سرپرستی ضلع رحیم یار خان کے لیے کرونا وائرس کے پیش نظر متاثر ہونے والے طبقات کی امداد کے لیے ضروریات زندگی کے راشن پیکج تقریبا 3000بیگ ڈپٹی کمیشنر علی شہزادکے نمائندہ اسٹنٹ کمیشنر ایچ آر ریاست علی کے حوالے کیے۔

اس موقع پر فلو ر ملز ایسویشن پنجاب کے ممبر کارپوریٹ چوہدری عثمان محمود، ایگزیکٹو ممبر ایف پی سی سی آئی و سابق سنیئر نائب صدرچوہدر ی شوکت حیات ہمرا ہ تھے۔صدر چیمبر آف کامرس نے بتایا کہ راشن بیگ میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا جس میں آٹا،گھی،چینی،چاول، دالیں،صابن مو جو دہیں جو کہ عوام الناس کی ضروریا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کروائے گے ہیں۔ جس میں ولی سنز مل، ماڈرن فلور مل، الفضل فلور مل۔ المختار فلور مل، مکرم فلور مل،علیم فلور مل،شان فلور مل، اتحاد فلور مل، ملہی فلور مل،نوید عثمان فلور مل،افضل شاہ فلور مل و دیگر فلور ملز سمیت صنعت کاروں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں۔

اسٹنٹ کمیشنر ایچ آر ریاست علی کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کی ہیلپ لائن 0800-33444پر موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتا ل کر کے مستحقین کو صاف شفاف انداز میں راشن ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری رش سے پرہیز کریں۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر زڈاکٹر عمر جمیل،چوہدری فلک شیر، شاہد اقبال،ممبران چوپدری احسان الحق، چوہدری عاظف غفار، ولید نثار، چوہدری حفیظ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں