ہمیں اپنے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے, پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق

رحیم یارخان ( )ٹیلی میڈیسن کی سہولت کے حوالے سے شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد(نیورسرجن) کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی، تمام شعبہ جات کے ایچ اوڈیز سینیئرز پروفیسرزاور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر پتھالوجی وسربراہ شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی میڈیسن کے طریقہ کار ولائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے دکھی انسانیت کی خدمت کے اس طریقہ کارکر سراہا اور تمام سربراہان شعبہ جات پر یہ بات زور دیکر کہی کہ ڈاکٹرز کا کام مریضوں کا بہترین علاج معالجہ اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہے ہمیں اپنے وائٹ کوٹ کی اہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنا کرداراداکرنا ہے،اس سلسلے میں تمام ایچ او ڈیز نے اس عزم کا اظہاراور پرنسپل کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کی خدمت اس طریقہ کار میں وہ ادارے کا بھر پورساتھ دیں گے۔

ٹیلی میڈیسن کا باقاعدہ افتتاح 30مارچ صبح آٹھ بجے کردیا جائیگا جس میں میڈیسن،سرجری ناک کان گلا،زچہ بچہ،شعبہ امراض بچگان،سینہ ودل وپبلکک ہیلتھ کے پروفیسر ز براہ راست عوام کو طبی مشورے دیں گے،میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسرڈاکٹر شازیہ ماجد خان، پروفیسر ڈاکٹر نزہت رشید، پروفیسر ڈاکٹر جمال انور،ڈاکٹر علی رضازیدی، ڈاکٹر ہارون الرشید، ڈاکٹر شبیراحمد وڑائچ، ڈاکٹر عبدالماجد، ڈاکٹر عاکف راؤف، ڈاکٹر مشتاق احمد عزمی، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر رانا الیاس احمد ودیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں