قیدیوں کے لئے کورونا سے تحفظ بارے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ،،،،،

بہاول پور:31/مارچ( )
کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور فیاض احمد دیو کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ اورسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل شاہرام خان سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے آر پی اوبہاول پور کے ہمراہ سنٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے کورونا سے تحفظ بارے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر بہاول پور نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیااور دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

انہوں نے سنٹرل جیل میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیاربھی چیک کیااورجیل بیرکوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثناء سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل شاہرام خان نے کمشنربہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری اور آر پی اوبہاول پور فیاض احمد دیو کو جیل میں بروئے کار لائے گئے حفاظتی اقدامات بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں