ڈسٹرکٹ جیل میں قائم قرنطینہ سنٹرز کا جائزہ،،،،،،

رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے وبائی مرض کورونا سے تحفظ بارے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اسیران جیل کی کورونا وائرس کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں قائم قرنطینہ سنٹرز کو بھی جائزہ لیا۔
کورونا وبائی مرض جس سے اسیران جیل کو محفوظ رکھنے کے لئے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

جیل انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات تسلی بخش ہیں ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد
جیل اسیران کو کورونا سے تحفظ بارے مسلسل آگہی فراہم کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد
جیل اسیران کی کورونا سے تحفظ بارے آگہی اور سکریننگ کا عمل جاری ہے ۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی

ہیلتھ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے آگہی اور سکریننگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا
ڈسٹرکٹ جیل میں حکومتی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل بابر علی

کورونا سے تحفظ بارے قیدیوں کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل بابر علی
ڈسٹرکٹ جیل میں علیحدہ قرنطینہ سنٹرز قائم کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل

اپنا تبصرہ بھیجیں