خدا پر یقین رکھنے والوں میں ذہنی مسائل پیدا ہونے کا احتمال کم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر علی برہان مصطفی

رحیم یارخان ( ) کوروناوائرس کے پھیلاوکے خدشات نے دنیا بھر میں انسانی جسم میں غیرصحت مند کیفیات پیدا کر رکھی ہیں جس سے جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں اور ان میں ذھنی دباو، پٹھوں میں کھنچاو، دل اور معدہ کی بیماریاں ،چڑچڑا پن ،بدلے کی کیفیت کورونا کے خوف سے انکاری ہونا ،الزامات پر یقین رکھنا ،کورونا کو بین الاقوامی سازش قرار دینا شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات ایسوسی ایٹ پروفیسرشیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹر علی برہان مصطفی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعروج برہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے بتایا خدا پر یقین رکھنے والوں میں ذہنی مسائل پیدا ہونے کا احتمال کم ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کی بے ہنگم معلومات معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہے ھیں 22 گھنٹوں میں سوشل میڈیا کو آدھے سے ایک گھنٹہ سے زیادہ دیکھنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ایسی بیماریوں میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے ایس صورت حال میں قابل اعتماد ذرائع تلاش کر کے حقائق جمع کریں جو خطرے کا درست تعین کرنے میں مدد دیں گے who اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں ان مسائل کو ذہنی طور پر تسلیم کر لیا جاے تو صحت مند رویے جنم لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں