صدر مملکت نے تھیلسمیا کے شکار بچوں کے لیے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل,,,,,,

صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی کا ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے ہمراہ پاکستان تھیلسیما سنٹر کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلسمیا کے شکار بچوں کے لیے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی۔
ملک میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بندشوں کے باعث تھیلسمیا کا شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے اور ان کو فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی

تھیلسمیا کا شکار بچوں کے لئے خون کے عطیات دیں کیو نکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم نیکی ہے
تھیلسیما کا شکار بچوں کی زندگی خون کے عطیات پر منحصر ہوتی ہے۔خون کے عطیات دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی

صدر مملکت نے تھیلسمیا کا شکار بچوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔صدر مملکت نے سنٹر پر فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے صدر مملکت کو تھیلسیما سنٹر میں کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی
ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھیلسمیا کا شکار بچوں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔
پاکستان بیت المال، سندس فاونڈیشن اور اسلام آباد پولس کے تھیلسمیا کے شکار بچوں سے متعلق اقدامات قابل تعریف ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی

اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے تھیلسیما مرکز میں خون کے عطیات دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں