1لاکھ57ہزار خواتین کو 12ہزار فی کس امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع,ڈپٹی کمشنر

مورخہ10 ا پریل مارچ 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے ضلع میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ابتدائی مرحلہ میں بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ1لاکھ57ہزار خواتین کو 12ہزار فی کس امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر رجسٹرڈ خاندان اپنی رقوم حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صادق آباد اور رحیم یار خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خواتین کو رقوم کی ادائیگی کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم،عامر افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں12ہزار فی کس امدادی رقم نقد فراہم کی جا رہی ہے اور اگر کسی بھی سنٹرز پر کٹوتی کی شکایت ملی تو اسسٹنٹ کمشنرز بلاتاخیر ان عناصر کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری سنٹرز کے علاوہ بھی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ کریں کہ کوئی بھی شخص مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی نہ کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے تمام کیش سنٹرز پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اگلے مرحلے کے لئے درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور جلد مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں