رحیم یارخان( ) ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیموں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن، اور میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن، نے ضلع بھر کے ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکس کے لیے الگ آئسولیشن سینٹر کے قیام کا مطالبہ کر دیا، اس سینٹر کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے اس سینٹر میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکس کے لیے آئسولیشن کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹرز کو اپنے گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دی جائے
مطالبہ ڈاکٹرز تنظیموں پی ایم اے، وائی ڈی اے وائی سی اے کے عہدیداروں کے مشرکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر صادق ضیاء نے کی اجلاس میں پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل حافظ نیاز احمد، وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر زنیر احمد ڈاکٹز صلاح الدین عربی،وائی سی اے کے صدر ڈاکٹر آصف شاہ، ڈاکٹرعبدالحکیم، ڈاکٹر شہزاد بخاری، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر چوہدری عبدالغفار،ڈاکٹرراشد علی، ڈاکٹر عبدالسلام عارف،ڈاکٹر ہارون،ڈاکٹر اجلال حیدر،ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو کرونا ڈیوٹی کے دوران مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی گئی اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو ہسپتال و ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کرے گی,
اجلاس کے بعد صدر پی ایم اے ڈاکٹر صادق ضیااور صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر زنیر نے ہسپتال کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز ودیگر سٹاف فرنٹ لائن پر اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں حکومت اور شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج کی طرف سے انہیں مطلوبہ حفاظتی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں اس کے باوجود وائی ڈی اے نے اپنی مدد آپ کے تحت سات لاکھ روپے مالیت کی کٹس ودیگر سہولیات فراہم کی ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا جائزہ مطالبہ اسکو پورا کیاجائے،تمام ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اس وقت کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر فرنٹ لائنوں پر کام کررہا ہے،اس لیے ڈاکٹرز کاتحفظ بہت ضروری ہے۔
Load/Hide Comments